ابنا: ذرائع کے مطابق تحصيل برمل کے ايک گھر پر امريکي جاسوس طيارے سے 4 ميزائل فائر کيے گئے جس کے نتيجے ميں گھر ميں آگ لگ گئي.
حملے ميں 5افراد ہلاک اور 3زخمي ہوگئے ،متاثرہ گھر کا ملبہ صاف کرنے کے دوران مزيد 5لاشيں ملي ہيں.
ذرائع کاکہناہے کہ مرنے والوں ميں کالعدم تحريک طالبان کے دو اہم کمانڈر ملنگ وزير اور غلام جان وزير شامل ہيں.
واقعے کے بعد بھي علاقے ميں کافي ديرتک چار جاسوس طياروں کي پروازيں جاري رہيں. .......
/169